وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ماڈل ٹائون میں نہتے عوام پر گولیاں برسانے والے اللہ کی پکڑ میں آ رہے ہیں۔سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر انہوں نے کہا کہ شہباز صاحب پبلک اکائونٹس کمیٹی کی سربراہی سے فراغت اور نئے پارلیمانی لیڈر کا تقرر آپ کی پارٹی کا آپ کے دماغی چیمبر پر عدم اعتماد ہے، جب تک سلمان شہباز اور داماد علی عمران واپس آکر دھیلے اور دمڑی کا جواب نہیں دیتے آپ کے چیمبر پر بوجھ رہے گا۔انہوں نے کہا کہ گلوبٹ کے سرپرستوں کے منہ سے ریاستی دہشت گردی کی بات سنگین مذاق ہے، آپ شاید ماڈل ٹائون میں ہونے والی بدترین دہشت گردی بھول چکے ہیں، معصوم شہیدوں کی آہوں اور سسکیوں نے عرش ہلا دیا، ماڈل ٹان میں نہتے عوام پر گولیاں برسانے والے اللہ کی پکڑ میں آ رہے ہیں۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38