ریلوے کا خسارہ 36ارب 62کروڑ تھا جو آج 32ارب 59کروڑ روپے رہ گیا 24مسافر ٹرینوں کا ٹارگٹ مکمل، اب ٹارگٹ فریٹ ٹرینیں ہیں، پریس کانفرنسراولپنڈی وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہاہے کہ 9 ماہ میں 54 ارب 59 کروڑ کمائے ،پچھلے سال 49 ارب 50 کروڑ تھا ،پاکستان ریلوے نے ٹارگٹ کو پورا کرلیا ، ریلوے نے 4 ارب کے خسارے میں کمی کی ، خسارہ 36 ارب 62 کروڑ تھا جو آج 32 ارب 59 کروڑ رہ گیا ،5 سال میں ریلوے کو خسارے سے نکال لینگے ،24 مسافر ٹرینیں چلانے کا ٹارگٹ مکمل کرلیا اب ٹارگٹ فریٹ ٹرینیں ہیں ،2 فریٹ ٹرینوں کا اضافہ کیا ، مزید ایک فریٹ ٹرین اور چلائینگے ،مسافروں کی تعداد کو ایک کروڑ تک لے جائینگے ،وزیر اعظم عمران خان آج سرسید ایکسپریس کا افتتاح کرینگے ،ان خیالات کااظہارانہوں نے ریلوے سٹیشن راولپنڈی میں پریس کانفرنس میں کیا۔شیخ رشید احمد نے کہاکہ 160 کوچز کی ایک ٹرین تیار کی ہے ،منافع نہیں ہو رہا تو نقصان نہ ہو یہی فیصلہ کیا ہے ،ہیڈ کوارٹر زکراچی لے جا رہے ہیں، مال اور کاروبار وہیں ہے ،جو افسر کراچی نہیں جائے گا اس کے خلاف کارروائی کریں گے ۔ ایم ایل ون کا پی سی ون تیار ہو چکا ہے جو 1800 کلو میٹر ہوگا ،پہلے مرحلہ میں نواب شاہ پھر راولپنڈی، لالہ موسیٰ اورپشاور کے ٹریک کو تبدیل کریں گے ،اس اقدام سے راولپنڈی اور لاہور کا سفر مزید ڈیڑھ گھنٹہ کم ہوجائے گا، وزیر اعظم کی ہدایت پر ایک مزید نئی ٹرین جلد چلائیں گے جو لاہور سے سرگودھا،میانوالی جائے گی ، انہوں نے کہاکہ 15 سے 20 دن میں کمانڈ اینڈ کنٹرول روم فعال کردونگا،کمانڈ اینڈ کنٹرول ماڈرن ہو گا جس میں ایسا ٹریکر لگائینگے کہ گھر سے ٹرین کی آمد و رفت دیکھی جا سکے گی ۔ شیخ رشید
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024