خوبصورت وادی مگر پر خطر بل کھاتی گھاٹیاں
انڈیا جو کہ پاکستان کا پڑوسی ملک ہے، یہ ملک خطرناک گھاٹیوں اور بڑے راستوں پرمشتمل ہے۔ یہاں سالانہ ڈیڑھ لاکھ سے زائدافراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں اور چار لاکھ ستر ہزار افراد زخمی ہوتے ہیں۔ زیادہ تعداد میں حادثات خراب سڑکوں اور بے احتیاطی سے گاڑی چلانے کے باعث واقع ہوتے ہیں۔
حال ہی میں مقبوضہ کشمیر میں ایک افسوس ناک حادثہ پیش آیا جس میں 35 افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے اور 17 افراد زخمی ہوئے۔ یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب سواریوں سے کھچا کھچ بھری ایک بس کھائی میں جا گری۔ یہ ایک ہفتے میں ہونے والا دوسرا حادثہ ہے۔ کھائی کی گہرائی 150 میٹر کے قریب ہے۔
سینئر پولیس آفیسر کا کہنا تھا کہ بس میں گنجائش 27 افراد کی تھی جبکہ اس میں زیادہ افراد سوار تھے۔
ریاستی حکومت کے نمائندہ کے مطابق گورنر کا کہنا ہے کہ ’’زیادہ تعداد میں حادثات غیر تجربہ کار اور لاپروا ڈرائیوروں کی غلطی کی وجہ سے پیش آتے ہیں۔‘‘
(خدیجہ شاہد لاہور کالج فارویمن یونیورسٹی)