اٰآل کراچی نوید شاہ یادگاری ٹورنامنٹ، ملیر اسٹار اور چنیسر بلو کی فتوحات
کراچی ( اسپورٹس رپورٹر) ینگ ہزارہ فٹبال کلب ڈسٹرکٹ ایسٹ کے زیراہتمام پہلے آل کراچی نوید شاہ یادگاری فٹبال ٹورنامنٹ میں مزید دو میچوں کا فیصلہ ہوگیا۔ان میچز میں ملیراسٹار نے موسی لاشاری کو 1-0سے اورچنیسر بلو نے سرحد اسپورٹس کو پنالٹی ککس پر 4-2 سے شکست دیدی۔نیشنل فائٹر فٹبال گرائونڈ کالا پل پر جاری پہلے آل کراچی نوید شاہ یادگاری فٹبال ٹورنامنٹ کے پہلے میچ میں ملیراسٹار نے موسی لاشاری کو 1-0سے قابو کرلیا۔ ملیر اسٹار اور سائوتھ کی موسی لاشاری کے درمیان نہایت دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلہ کا فیصلہ اختتامی لمحات میں لعل محمد نے گول کرکے ملیر اسٹار کو س1-0ے سرخرو کردیا۔ پہلے ہاف میں دونوں ٹیموں کے فاروڈز نے ایک دوسرے کے گول پر بھرپور حملے کئے ، لیکن دفاعی کھلاڑیوں اور گول کیپر نے ان حملوں کو ناکام بنادیا۔ پہلے ہاف کا اختتام بغیر کسی گول کے برابری پر ہوا۔ دوسرے ہاف میں موسی لاشاری کے فاروڈز نے نصف درجن گول کے مواقع ضائع کرکے اپنی ٹیم کو سبقت سے محروم رکھا۔ کھیل کے60 ویں اور آخری منٹ میں بھی دونوں ٹیموں نے حملے تیز کئے اور ملیر اسٹار کی جانب سے لعل محمد نے گیند کو جال میں پہنچا کر اپنی ٹیم کو میچ میں1-0 سے سرخرو کردیا۔ ریفری کی اختتام وسل پر ملیر اسٹار1-0 سے کامیابی کے بعد میدان سے باہر لوٹ گئی۔ دوسرے میچ میں ڈسٹرکٹ ایسٹ کی چنیسر بلو نے سرحد اسپورٹس لانڈھی کی ٹیم کو پنالٹی ککس پر 4-2زیر کرلیا۔ میچ مقررہ وقت میں ایک ایک گول سے برابر رہا۔ کھیل کے پہلے ہاف میں سرحد اسپورٹس لانڈھی کی جانب سے طارق نے27 ویں منٹ میں گول بناکر اپنی ٹیم کو میچ میں1-0 کی برتری دلوادی۔ پہلے ہاف میں سرحد اسپورٹس لانڈھی کی ٹیم1-0 سے جیت رہی تھی۔ کھیل کے دوسرے ہاف میں ایک گول کے خسارے میں جانے والی چنیسر بلو کی جانب سے49 ویں منٹ میں نعمان نے گول اسکور کرکے مقابلہ ایک ایک گول سے برابر کردیا۔مقررہ وقت میں مقابلہ ایک ایک گول سے برابر رہنے کے بعد دونوں ٹیموں کو پنالٹی ککس دیں گئیں، جس میں چنیسر بلو نے درست نشانہ لگاتے ہوئے سرحد اسپورٹس لانڈھی کو 4-2 مات دیدی ۔میچ کے ریفری رائو فاروق،طاہر قاری،اسسٹنٹ ریفریز عنصر استاد، مختیار احمد، عمران،میچ کمشنر اسد محمود اور میڈیا کوآرڈینیٹر محمد سلیم سماء تھے