کراچی میں سی این جی مہنگی ہونے پر بسوں کی ہڑتال
کرا چی (آ ئی این پی) کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد نے سی این جی کے نرخ میں اضافے کے بعد غیر اعلانیہ ہڑتال کر دی جس کے بعد شہر بھر سے بسیں غا ئب ہو گئیں،تفصیلات کے مطا بق منگل کے روز غیر اعلا نیہ ہڑ تا ل کے با عث بیشتر بسیں سڑکوں سے غائب ہیں، بسوں کی کمی کے سبب خواتین سمیت دفاتر جانے والے شہریوں کو مشکلات کا سامنا رہا،اس حوا لے سے مسافروں نے بتا یا کہ کرایوں میں اضافہ کرنے کے لیے دباو ڈالنے کے لیے یہ ہڑ تا ل کی جا رہی ہے،کراچی میں گیس کی قیمت میں اضافے کے بعد فی کلو سی این جی کی قیمت میں 19 روپے کا اضافہ کر دیا گیا ہے۔