حمزہ‘ سلمان شہباز کے منی لانڈرنگ میں ملوث سہولت کار شاہد رفیق کے جسمانی ریمانڈ میں 14 روز توسیع
لاہور (اپنے نامہ نگار سے) حمزہ شہباز اور سلمان شہباز کے منی لانڈرنگ میں ملوث سہولت کار ملزم شاہد رفیق کے مزید 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کرتے ہوئے دوبارہ 16 جولائی کو احتساب عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا گیا ہے۔احتساب عدالت کے جج جواد الحسن نے کیس کی سماعت کی۔ نیب پراسیکیوٹر کی جانب سے ملزم شاہد رفیق کے متعلق ابتدائی تفتیشی رپورٹ پیش کر دی گئی جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ ملزم شاہد رفیق زارکو منی ایکسچینج کے نام سے کام کر رہا تھا اور شریف فیملی کے سہولت کار شاہد قیوم اور فضل داد رقوم اکھٹی کر کے شاہد رفیق کو پہنچاتے تھے ملزم شاہد رفیق غیر ملکی کرنسی میں تبدیل کروا کر ٹی ٹی بنواتا تھا۔