ریلوے ملازمین کا دوسرے روز بھی مطالبات کے حق میں مظاہرہ‘ نعرے بازی
لاہور (سٹاف رپورٹر) ریلوے ملازمین نے بجٹ کے خلاف اور اپنے مطالبات کے حق میں دوسرے روز بھی احتجاجی مظاہرہ کیا ، ریلوے سٹیل مل شاپ مغلپورہ میں احتجاجی کرنے والے ملازمین اپنے مطالبات کے حق میں نعرے لگاتے رہے۔ اس موقع پر مظاہرین کا کہنا تھا کہ بینک سے تنخواہوں کی ادائیگی کا فیصلہ منظور نہیں ہمیں سابقہ پالیسی کے مطابق کیش میں تنخواہوں کی ادائیگی کی جائے ،سکیل 1تا 16 کی اپ گریڈیشن کی جائے۔ وزیراعظیم پیکج اور کنٹریکٹ ملازمین کو فی الفور کنفرم کیا جائے۔ مظاہرین نے کہا کہ ٹیکنیکل الائونس 50 فیصد دیا جائے۔ شیخ رشید کے اعلان کردہ تین ہزار روپے فی الفور ادا کئے جائیں۔ مظاہرین کا کہنا تھاکہ اگر ہمارے مطالبات تسلیم نہ کئے گئے تو آج بدھ کو ریلو ے ہیڈ کوارٹر کے سامنے دھرنا دے کر احتجاج کیا جائے گا۔