ڈکیتی و چوری کی وارداتوں میں شہری لاکھوں کی نقدی و قیمتی اشیاء سے محروم
لاہور (نمائندہ خصوصی) لاہور میں متعدد وارداتوں کے دوران شہری لاکھوں روپے کی جمع پونجی سے محروم ہوگئے۔ بتایا جاتا ہے شالیمار کے علاقے میں مسلح ڈاکوگھر میں گھس کر محبوب اور اہلخانہ کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر3 لاکھ مالیت کی نقدی و طلائی زیورات لوٹ کر فرار ہو گئے۔ کاہنہ کے علاقے میں ڈاکو گھر میں گھس کر بابر اور اس کی فیملی سے اسلحہ کے زور پر2 لاکھ 15ہز ار روپے لوٹ کر فرار ہو گئے۔ لٹن روڈ کے علاقے میں مسلح ڈاکوجمیل اور فیملی سے گن پوائنٹ پر 80 ہزار روپے نقدی و طلائی زیورات۔ ہڈ یا رہ کے علاقے ڈاکواسد اور فیملی سے1لاکھ 65ہزارروپے نقدی و طلائی زیورات۔ ہنجر وال میں مسلح ڈاکولیا قت اور فیملی سے1لاکھ روپے نقدی و طلائی زیورات لوٹ کر فرار ہو گئے جبکہ غا لب ما رکیٹ کے علاقے میں ڈاکو گن پوائنٹ پرحنیف سے95 ہزار اور موبائل فون۔لو ئر ما ل سے ڈاکوجا ویدسے65 ہزار نقدی اور موبائل فون ،سمن آ با دمیں ثا قب سے ڈاکو گن پوائنٹ پر 40 ہزار نقدی اور موبائل فون۔ جبکہ منا واں اورشفیق آ با د سے گاڑیاں اوربا دامی با غ، لوئر مال ،بھا ٹی گیٹ ،نو لکھا ،نیو انارکلی کے علاقے سے موٹر سائیکلیں چوری کر لی گئیں۔