دیت کی رقم 23 لاکھ 20 ہزار 202 روپے مقرر
اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) وفاقی حکومت نے نئے مالی سال 2019-20ء کیلئے دیت کی رقم 23 لاکھ 20 ہزار 202 روپے مقرر کردی ہے۔ فنانس ڈویژن کی طرف سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق یہ رقم تقریباً 30تولہ سونا اور 30ہزار 630 گرام چاندی کے برابر ہے۔