زاہد میر کو پاکستان ریفائنری کا ایم ڈی / سی ای او مقرر کر دیا گیا
اسلام آباد(خصوصی نمائندہ) او جی ڈی سی سے مستعفی ہونے والے زاہد میر کو پاکستان ریفائنری کا ایم ڈی اور سی ای اولگا دیا گیا ہے۔
پاکستان ریفائنری لمیٹیڈ کے بورڈ نے تعیناتی کی منظوری دے دی۔ ادارے نے بورڈ کے فیصلے سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کوآگاہ کردیا۔ زاہد میر یکم اگست کو 3 سال کے لیے نئی ذمہ داری سنبھالیں گے ۔زاہد میر گزشتہ روز ہی ایم ڈی او جی ڈی سی ایل کے عہدے سے مستعفی ہوئے تھے۔