بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافہ واپس لیا جائے، تیمور مہر
کراچی (سٹی نیوز)پیپلزیوتھ آگنائزیشن سندھ کے ترجمان تیمور علی مہر نے بجلی اور گیس کی قیمتوں میں ہو شر با اضافے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت مسلسل دس مہینوں سے غریب عوام کا خون نچوڑ رہی ہے، حکومت کے پاس کوئی معاشی پلا ن نہیں ہے، ان کا مقصد ایک مخصو ص ایجنڈا تھا جو پورا ہو گیا ہے، انہوں نے کہا کہ قوم نے تاریخ میں اس قدر نالائق اور نا اہل حکومت کبھی نہیں دیکھی، غریب عوام کی جیبوں پر جان بوجھ کر بوجھ ڈالا جا رہا ہے اس ملک میں جو بھی معاشی بربادی ہوئی ہے وہ سب آئی ایم ایف کے کہنے پر ہوئی ہے، انہوں نے کہا کہ اس ملک کا تاجر پریشان ہے ملک میں فیکٹریاں اور کارخانے بند ہو چکے ہیں ، انہوں نے کہا کہ عوام اس وقت دو وقت کی روٹی سے مکمل طور پر محروم ہو چکے ہیں لوگوں کے پاس ذریعہ معاش نہ ہونے کے باعث عوام خود کشیاں کرنے پر مجبور ہیں ، حکمرانوں کو ہوش کے ناخن لینا چاہیے اگر عوام سڑکوں پر نکلی تو ان سے ایک دن بھی حکومت کرنا مشکل ہو جائے گا، تحریک انصا ف کی حکومت نے عوام کی زندگی کو مشکلات اور بحرانوں میں ایسا الجھایا ہے کہ عام آدمی معاشی پریشانی کے بھنور سے نکل ہی نہیں پارہا اور عوام کی اس الجھن کا حکمران بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے کبھی پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کر دیتے ہیں اور کبھی گیس یا بجلی کی قیمت بڑھا دیتے ہیں ، تحریک انصاف ا س وقت مکمل طور پر آئی ایم ایف کے اشاروں پر ناچ رہی ہے ۔