5جولائی کو ایشیاء کی سب سے بڑی مویشی منڈی کا افتتاح ہوگا،تیاریاں مکمل
کراچی (رپورٹ ٭ذکی ابڑو)عیدالضحٰی کی آمدسے قبل سپرہائی وے پرقائم ایشاء کی سب سے بڑی مویشی منڈی پانچ جولائی سے باقاعدہ سجنے والی ہے، جانوروں کے پڑاوکے لیے اس بارکچھ بہترانتظامات کیے گئے ہیں 700سوایکڑرقبے پرقائم مویشی منڈ ی میں جانوروں کی سہولت کیلئے ہیوی مشینری کے ذریعے زمین کوہموارکردیاگیاہے ،قربانی کے جانوروں کوتندوتیزہواوں اوربارشوں سے بچانے کے لیے مضبوط خیمے لگائے گئے ہیں، گائے،بیل ،بکرے ،اونٹ اوردنبوں کے لیے بھی علیحدہ ایریادوردرازسے آنے والے بیوپاریوں اورخریداروں کی سہولت کے لیے عارضی ہوٹلز ،پانی ،بجلی ،جنریٹرزکی سہولت اوربیوپاریوں کی عارضی رہائش کا بندوبست کیاگیاہے ،300عارضی بیت الخلاء تعمیراور کاراورموٹرسائیکل پارکنگ کے لیے بھی جگہ مختص ہے ،مویشی منڈی آنے والے راستوں میں کہیں ٹریفک کی روانی میں رکاوٹ پیش نہ آئے اس سلسلے میں ملیرٹریفک پولیس کے اہلکار مویشی منڈی کے اطراف ٹریفک کی بحالی کے لیے چاق وچوبندر ہیں گے جبکہ فول پروف سیکورٹی کے لیے مویشی منڈی کے مرکزمیں ایک کنٹرول روم قائم کیاگیاہے جوکسی بھی صورتحال کی پیش نظر ہمہ وقت الرٹ رہے گا اس سلسلے میں کمشنرکراچی افتخارشلوانی کی زیرصدارت ااعلی سطحی اجلاس میں انہوں نے متعلقہ اداروں پرزوردیتے ہوئے کہاکہ مویشی منڈی میں سٹی گورنمٹ کے ماتحت ادارے اپنی پوری توانائیاں صرف کردیں اور اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے اداکریں انہوں متعلقہ حکام کوتلقین کی کہ مویشی منڈی آنے والے شہریوں کودرپیش مشکلات کے خاتمے کے لیے مویشی منڈی انتظامیہ سے رابطے میں رہیں تاکہ شہریوں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کی جاسکیں ،بیوپاریوں اورشہریوں نے مویشی منڈی میں ایک عارضی وٹنری اسپتال کے قیام اورشہرکے وسط میں کھلے میدانوں اورفٹ پاتھ پرقائم غیرقانونی مویشی منڈیوں کاخاتمہ کابھی مطالبہ کیا