رانا ثناء اللہ کی گرفتاری انتقامی کارروائی ہے: محمد جاوید میاں
کراچی(سٹی نیوز) مسلم لیگ ن کراچی کے سابق نائب صدر محمد جاویدمیاں نے مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر اور رکن قومی اسمبلی رانا ثناء اللہ کی گرفتاری کو نیازی حکومت کی انتقامی کارروائی قرار دیا ہے۔ جاوید میاں نے کہاہے کہ نااہلی وفاقی حکومت اپوزیشن کو ڈرانے کیلئے اوچھے ہتھکنڈوں پر اترآئی ہے۔ نواز لیگ کے رہنمائوں سمیت اپوزیشن کے رہنمائوں پر جھوٹے مقدمات درج کرکے انہیں ہراساں کیا جاتا ہے عمران خان ہوش کے ناخن لیں۔