میٹرک سپلیمنٹری امتحانات، بغیر لیٹ فیس داخلہ بھجوانے کی آخری تاریخ 22 جولائی مقرر
اسلام آباد(نا مہ نگار)وفاقی تعلیمی بورڈ کے سیکنڈری سکول سرٹیفکیٹ ( ایس ایس سی) کے سپلیمنٹری امتحانات 2019ء میں بغیر لیٹ فیس داخلہ بھجوانے کی آخری تاریخ 22 جولائی مقرر کی گئی ہے، نوٹیفکیشن کے مطابق امتحانات 4 ستمبر 2019 سے شروع ہوں گے۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ طلباء دوگنا فیس کے ساتھ 29 جولائی اور تین گنافیس کے ساتھ 2 اگست تک داخلہ بھجوا سکیں گے جبکہ سپلیمنٹری امتحانات میں صرف وہی طلباء حصہ لے سکیں گے جو پہلے سالانہ امتحانات میں حصہ لے چکے ہوں گے۔ سپلیمنٹری امتحانات کے لئے سنگل امتحانی فیس پارٹ ون 1100 اور پارٹ ٹو 1200 جبکہ دونوں پارٹس کی 2300 روپے مقرر کی گئی ہے۔