ٹیکسی ڈرائیور کومبینہ طور پرغیرت کے نام پر فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) تھانہ نصیر آباد کے علاقے میں ٹیکسی ڈرائیور کومبینہ طور پرغیرت کے نام پر فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا پولیس کو اعجاز احمد نے بتایا کہ اعوان ٹائون میں میرے بڑے بھائی احمد خان جو ٹیکسی ڈرائیور ہے کچھ عرصہ قبل مسماۃ مومنہ سے پسند کی شادی کی تھی جس کا لڑکی کے گھر والوں کو رنج تھا میرا بھائی کھانا لے کر آرہا تھا جسے دو موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے قتل کردیا