پنجاب کے8 تعلیمی بورڈوں میں مستقل چیئرمینوں کے تقرر کیلئے سمری وزیر اعلیٰ پنجاب کو ارسال
راولپنڈی (عزیز علوی) محکمہ تعلیم پنجاب کی جانب سے پنجاب کے8 تعلیمی بورڈوں میں مستقل چیئرمینوں کے تقرر کیلئے سمری تیار کرکے وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو بھجوا دی گئی راولپنڈی میں نئے چیئرمیں کیلئے غلام دستگیر ، ملتان بورڈ کیلئے شمیم اختر ، فیصل آباد بورڈ کیلئے طیبہ شاہین ، دیرہ غازیخان بورڈ کیلئے کشور ناہید ، ساہیوال بورڈ کیلئے شفیق ، گوجرانوالہ بورڈ کیلئے طارق محمود ، بہاولپور بورڈ کیلئے مظہر اور سرگودھا بورڈ کیلئے ڈاکٹر کوثر کے ناموں کی سمری بھجوائی گئی ہے سمری منظور ہونے کی صورت میں پنجاب کے تعلیمی بورڈوں میں نئے مستقل چیئرمین مقرر ہوجائیں گے پنجاب کے تعلیمی بورڈوں میں 25 جنوری2018 ء سے مستقل چیئرمینوں کا تقرر نہیں ہوسکا ہے نئے مستقل چیئرمینوں کیلئے ریٹائرمنٹ سے قبل کم از کم ساڑھے تین سال کی مدت باقی رہنے والے افسران نئی سمری میں شامل کئے گئے ہیں۔