جہانگیر ترین کی پریس کانفرنس جھوٹ کاپلندہ اورمافیا کی نمائندہ ہے:جواداحمد
لاہور (کلچرل رپورٹر) جہانگیر ترین کی پریس کانفرنس جھوٹ کا پلندہ اور مافیا کی نمائندہ ہے کیونکہ نااہل جہانگیر ترین غریب آدمی کو مہنگی چینی بیچ کر کھربوں کا منافع کماتے ہیں اور اس کو ملک کی خدمت کانام دیتے ہیں ، برابری پارٹی پاکستان آئندہ لوکل گورنمنٹ کے الیکشن میں ہر سیٹ پر اپنا امیدوار نامزد کرئے گی اور لاہور کی یونین کونسلز میں آپ ہمارے موقف کی ترجمانی کریں گے ان باتوں کا اظہار پارٹی چیئرمین جواد احمد نے پارٹی کے مرکزی سیکرٹیریٹ میں لاہور سے تعلق رکھنے والے پارٹی ورکرز سے خصوصی ملاقات میں کیا اس موقع پر ان کامزید کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی حکومت کو بنے ایک سال ہونے کو ہے مگر اس حکومت کی ناکام معاشی پالیسوں سے عام آدمی کی قوت خرید میںواضح فرق محسوس کیا جا سکتا ہے اب لوگوں کی قوت خرید انتہائی کم ہوچکی ہے ۔