حکومت اپوزیشن اراکین سے انتقام لینا بند کرے :بیگم بیلم حسنین
لاہور(لیڈی رپورٹر)پیپلزپارٹی کی سابق رکن قومی اسمبلی بیگم بیلم حسنین نے کہا ہے کہ حکومت اپوزیشن اراکین سے انتقام بند کرے اور غریبوں کو مہنگائی سے نجات دلائے یہ بہت ضروری ہے، ورنہ پاکستانی عوام سڑکوں پر ہوگی۔ بیگم بیلم حسنین نے کہا کہ حکومت جمہوریت پر یقین رکھتے ہوئے اپوزیشن اراکین سے انتقامی کارروائیاں بند کردے، اپوزیشن سے تعاون کرے اور قومی مسائل پر توجہ دے۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کی گرفتاریوں سے ملک میں انتشار پھیل رہا ہے، لوگ مہنگائی کے ہاتھوں پہلے ہی تنگ ہیں اور ان حالات میں قومی ایشو سے توجہ ہٹ گئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ترقی ہونی چاہیے، حکومت اپنی مدت ضرور پوری کرے ہم بھی جمہوریت کے حق میں ہیں۔