رانا ثناء اللہ کی گرفتاری درست کوئی انتقامی کارروائی نہیں :شمسہ علی
لاہور(لیڈی رپورٹر) تحریک انصاف کی رکن صوبائی اسمبلی شمسہ علی نے کہا ہے کہ رانا ثناء اللہ کی گرفتاری بالکل درست ہے حکومت کی طرف انتقامی کارروائی نہیں ہے۔ رانا ثناء اللہ اپنے دور حکومت سے یہ کام کر رہے ہیں۔ شمسہ علی نے کہا کہ جب سبطین خان کیلئے نیب کارروائی کرسکتا ہے تو رانا ثناء اللہ کیوں نہیں گرفتار ہوسکتے۔ انہوں نے کہا کہ اس میں تحریک انصاف کی حکومت کو بدنام نہیں کرنا چاہیے۔ شمسہ علی نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان اپنی جماعت سمیت سب سے انصاف کرنا چاہتے ہیں۔