ملک و قوم کو مسائل کی دلدل میں دھکیلنے والوں کاٹھکاناجیل ہے :سعدیہ سہیل رانا
لاہور(لیڈی رپورٹر) پنجاب اسمبلی کی سٹینڈنگ کمیٹی ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کی چیئرپرسن سعدیہ سہیل رانا نے کہا ہے کہ کرپٹ عناصر اپنے انجام کو پہنچ رہے ہیں ملک و قوم کو مسائل کی دلدل میں دھکیلنے والوں کاٹھکانا جیل ہے۔ جس نے جتنی کرپشن کی ہے اُس کو اُس کا حساب دینا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف عوام کی فلاح و بہبود کے لئے پُرعزم ہے اس سلسلہ میں وزیراعظم عمران خاں نے نوجوانوں کی فلاح و بہبود کے لیے ملکی تاریخ کی پہلی یوتھ کونسل قائم کر دی ہے۔ اس طرح نوجوانوں کو قومی فیصلہ سازی میں شراکت داربنایا جا رہا ہے۔ کونسل کا ایجنڈا نوجوانوں کی ترقی ہو گا۔