ٹریفک حادثات میں خاتون سمیت 2افرادجاں بحق ‘3زخمی
لاہور(نمائندہ خصوصی)صوبائی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات میںخاتون سمیت 2افراد ہلاک جبکہ 2خواتین سمیت 3افراد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق مستی گیٹ کے علاقہ میں بس نے موٹرسائیکل کو ٹکر ماردی جس سے رمیض نوجوان موقع پر ہی چل بسا۔ نشتر کالونی کے علاقے میں سڑک عبور کرتے ہوئے 45 سالہ نامعلوم خاتون تیز رفتار کار کی زد میں آکر موقع پر دم توڑ گئی جبکہ ڈرائیور کار سمیت موقع سے فرار ہوگیا اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کرنعش قبضے میں لیکرمردہ خانے منتقل کر دی۔مانگا منڈی کے علاقہ میں ٹرک نے رکشہ کو ٹکر ماردی جس سے دو خواتین زخمی ہوگئیں۔نواب ٹاون کے علاقہ میں کینال روڈ پر ٹرک پر بیٹھا شخص انڈر پا س کی چھت سے ٹکر اکر زخمی ہوگیا،زخمی کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔