سینیٹر ہارون اختر خان کی ڈرائیونگ لائسنس کی تجدید کیلئے سی ٹی او آفس آمد
لاہور(نامہ نگار)سینیٹر ہارون اختر خان ڈرائیونگ لائسنس کی تجدید کیلئے سی ٹی او آفس گئے ۔اس موقع پر سی ٹی او کیپٹن(ر)لیاقت علی ملک نے سینیٹر ہارون اختر خان کو سٹی ٹریفک پولیس کی ورکنگ ،چلاننگ سسٹم اور ڈرائیونگ لائسنسنگ کے حصول اور طریقہ کار پر بریفنگ دی۔انکا کہنا تھا کہ محکمہ سٹی ٹریفک پولیس کو کرپشن سے پاک کر دیا گیا ہے۔ کرپشن میں ملوث وارڈنز کو نشان عبرت بناتے ہوئے نوکری سے برخاست کیا گیا جبکہ لائسنسنگ ٹائوٹوںکیخلاف 20 سے زائد مقدمات درج کرائے گئے۔