26شاہراہوں پر ایل ای ڈی لائیٹس لگائی جا رہی ہیں ہے:کمشنرلاہور
لاہور(نیوزرپورٹر) کمشنر لاہور/ایڈمنسٹریٹر میٹروپولیٹن کارپوریشن لاہورڈاکٹر مجتبیٰ پراچہ نے شہر روشن کرنے کی تیاری کے ابتدائی مراحل کے حوالے سے شہر کی 26اہم شاہراہوں پر سوا لاکھ لائٹس کی فراہمی کے لئے ڈھائی سو الیکٹریشن کو سیفٹی بیگز بانٹ دیئے ہیں۔ڈاکٹر محمد مجتبیٰ پراچہ نے کہا سیفٹی باکس بانٹنے کا مقصد الیکٹریشنز کی زندگی کا بچاو ہے۔26شاہراہوں پر ایل ای ڈی لائیٹس لگائی جا رہی ہیں ہے۔انہوں نے بتایا کہ پی آئی ٹی بی کے ساتھ معاہدہ ہو گیا ہے۔جہاں لائیٹس بند ہو گی موبائل ایپ پر پتہ چل جائے گا کہ کہاں لائیٹ بند ہے۔۔دریں اثناء ٹاؤن ہال میں چیف آفیسر میٹروپولیٹن کارپوریشن لاہورمحمود مسعود تمنا کی زیر صدارت عید الاضحی کے حوالے سے مویشی منڈیاں لگانے سے متعلقہ اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں لاہور شہر میں 7 مویشی منڈیاں لگائی جانے کی تجویز دی گئی۔ مویشی منڈیاں علامہ اقبال زون میں شاہ پور کانجراں،واہگہ زون میں رنگ روڈ لکھوڈیر،نشتر زون میں پنجاب گورنمنٹ ایملائز کوپریٹو سوسائٹی،نشتر زون میں ڈی ایچ فیز 11،گلبرگ زون میں فیز 9 بالمقابل نیشت مل،داتا گنج زون میں حضرت عثمان غنی روڈ مین سگیاں روڈ اورراوی زون میں حضرت علی روڈ مین سگیاں روڈ پر مویشی منڈیا ں لگائی جائیں گی۔