سابق حکومتوں سے حساب مانگنے والے اپنے وعدوں کا خیال کریں: حافظ عبدالغفار روپڑی
لاہور(خصوصی نامہ نگار) حکومت کی پالیسیاں عوام دشمن، غریب مہنگائی کے سونامی میں ڈوب رہے ہیں، حکومتی نا اہلی کا سارا بوجھ غریب عوام پر ہے، سابق حکومتوں سے حساب مانگنے والے اپنے وعدوں کا خیال کریں۔ ان خیالات کا اظہار جماعت اہل حدیث پاکستان کے امیر حافظ عبدالغفار روپڑی نے گذشتہ روز اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ احتساب کا الاپ راگنے والوں کو انتخابات سے قبل کیے گئے اپنے وعدے بھول چکے ہیں۔ انتشار کی سیاست کے باعث ملک تباہی کے دھانے تک پہنچ چکا۔ سبز باغ دکھا کر عوام کے جذبات سے کھلواڑ قابل مذمت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریاست مدینہ کے نام پر عوام کی آنکھوں میں دھول جھونک کر ملک کو بے راہ روی اور تباہی کی طرف دھکیلا جا رہا ہے۔ حکمران عوام کو ریلیف دینے کی بجائے ذاتی مفادات کے تحفظ میں لگے ہیں۔