راناثناء اللہ کی گرفتاری مضبوط سیاسی موقف کانتیجہ ہے:راناتنویرحسین
فیروزوالہ(نامہ نگار) مسلم لیگ(ن) کے رکن قومی اسمبلی اورپبلک اکائونٹس کمیٹی کے نامزد امیدوار برائے چیئرمین راناتنویرحسین نے کہا ہے کہ مسلم لیگ(ن) پنجاب کے صدر راناثناء اللہ کی گرفتاری ان کے مضبوط سیاسی موقف کانتیجہ ہے ایسی کارروائیوں سے اپوزیشن رہنمائوں کوخاموش نہیں کرایاجاسکتاہے ۔حکومت جوسیاسی انتقام کا کھیل کھیل رہی ہے اس کے نتائج بھی حکمرانوں کو ضرور بھگتاپڑیں گے ۔ مسلم لیگ(ن) اپنے سیاسی موقف پرقائم ہے اورغریب عوام پرڈھائے جانیوالے مظالم کے خلاف آوازبلند کرے گی۔اس موقع پر مسلم لیگ(ن) کے رکن پنجاب اسمبلی پیر محمداشرف رسول ٗ میاں عبدالرئوف ایم پی اے ،سابق ضلع ناظم چیئرمین ایم عتیق انور اوردیگر ارکان بھی موجود تھے ۔