وفاداری کسی نے تبدیل نہیں کی، وفاداری تبدیل کروائی گئیں ہیں،جیسے ہی والدہ کی طبیعت میں بہتری آتی ہے پاکستان جائیں گے:مریم نواز

Jul 03, 2018 | 22:13

ویب ڈیسک

لندن میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے مریم نوازکا کہنا تھا کہ قوم سب دیکھ رہی ہے جیسے کہ میاں صاحب نے کہا تھا، پتا کرنا چاہئے کیسے شیر کے نشان سے اتار کر جیپ کےنشان پر سوار کیا جا رہا ہے،جیپ کا نشان خلائی مخلوق کا نشان بنتا جا رہا ہے، عوام یاد رکھیں جیپ پر ڈالا ووٹ خلائی مخلوق کو جائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ وفاداری کسی نے تبدیل نہیں کی، وفاداری تبدیل کروائی گئیں ہیں،اگر کوئی لیڈر یہ کہتا ہے کہ آئین اور قانوں میں رہ کر کام کریں تو اس میں کیا غلط بات ہے بلکہ باقی لوگوں کو بھی یہ بات کرنی چاہیے، اگر نہیں کریں گے تو یہی حال ہو گا جو ستر سال سے ہو رہا ہے۔ والدہ کی طبیعت کے حوالے سے مریم نواز کا کہنا تھا کہ جیسے ہی والدہ کی طبیعت میں بہتری آتی ہے وہ اور نوازشریف پاکستان جائیں گے۔

مزیدخبریں