ونڈ سکرین پر زہریلے سانپ نے ڈرائیور کا خون خشک کر دیا
ایرو (نیٹ نیوز) نظارہ ایریزونا کے شہر SCOTTSAL کے مضافاتی علاقے کی ایک موٹر وے پر وڈیو میں بھی دیکھا جا سکتا ہے جہاں ایک زہریلے سانپ نے ڈرائیور کی خوف کے مارے سانسں جما دیں۔ کار کے وائپرز سے چمٹے سانپ نے ونڈ سکرین پر لہرانا شروع کیا۔ تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔دنیا بھر میں اکثر ایسے غیر متوقع حادثات رونما ہوتے ہیں جو کبھی تو انسان کو خوشگوار حیرت سے دوچار کرتے ہیں تو کبھی خوف و دہشت سے انسان کا خون خشک کردیتے ہیں۔ایسا ہی نظارہ ایریزونا کے شہر SCOTTSAL کے مضافاتی علاقے کی ایک موٹر وے پر بنائی جانے والی اس وڈیو میں بھی دیکھا جا سکتا ہے جہاں ایک زہریلے سانپ نے ڈرائیور کی خوف کے مارے سانسں تھما دیں۔ کار کے وائپرز سے چمٹے سانپ نے ونڈ سکرین پر لہرانا شروع کیا۔ تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔