شعیب ملک ٹی 20 کرکٹ میں 100 میچز کھیلنے والے پہلے کھلاڑی بن گئے
لاہور ( سپورٹس رپورٹر ) پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شعیب ملک نے ایک اور سنگ میل عبور کر لیا۔ ٹی ٹونٹی کرکٹ میں سو میچز کھیلنے والے دنیا کے پہلے کھلاڑی بن گئے۔ زمبابوے کے دارالحکومت میں کھیلی جانے والی سہ فریقی سیریز کا دوسرا میچ ٹی ٹونٹی فارمیٹ کا ایک اہم ترین میچ بھی تھا جہاں پہلی مرتبہ کوئی کھلاڑی اس فارمیٹ میں اپنا 100واں بین الاقوامی میچ کھیلنے جارہا تھا۔پاکستان کے شعیب ملک یہ سنگِ میل عبور کرنے والے دنیا کے پہلے کھلاڑی بن گئے ہیں۔ ان سے قبل یہ ریکارڈ پاکستان ہی کے شاہد خان آفریدی کے پاس تھا جو 99 بین الاقوامی ٹی ٹونٹی میچز کھیل چکے ہیں جن میں سے ایک میچ انہوں نے حال ہی میں انگلینڈ میں وِن انڈیز کے خلاف ورلڈ الیون کی نمائندگی کرتے ہوئے کھیلا۔