جرمنی میں انٹرنیشنل ٹرک ریسنگ چیمپئن شپ کا انعقاد
لاہور(سپورٹس ڈیسک)جرمنی کے شہر نربرگ میں ایف آئی اے انٹرنیشنل ٹرک ریسنگ چیمپئن شپ2018 کا انعقاد کیا گیا۔چیمپئن شپ میں دنیا کے کئی ممالک سے آئے ماہر ٹرک ڈرائیوروں نے شرکت کی۔تین روز تک جاری رہنے والی چیمپئن شپ کے دوران ٹرک ڈرائیورز نے مختلف مقابلوں میں حصہ لیا اور تیز رفتار ٹرک ریسنگ ٹریک پر دوڑا کر اپنی مہارت کا ثبوت دیا۔سخت مقابلوں کے بعد فرنچ ڈرائیور اینتھونی جینیئک نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔