محمد صلاح کا لیورپول سے 5سال کا معاہدہ
لاہور(سپورٹس ڈیسک)برطانیہ کی کلب فٹ بال ٹیم لیورپول نے مصری کھلاڑی محمد صلاح سے آئندہ 5سال کا معاہدہ کرلیا۔لیورپول نے ٹوئیٹر اکاوٗنٹ پر کہا کہ اس نے مصر کے 26 سالہ کھلاڑی محمد صلاح کے ساتھ 2023 تک کھیلنے کا نیا معاہدہ50ملین پائونڈز میں کرلیا ہے۔ لیورپول محمد صلاح کو ہفتہ وار 2 لاکھ پاوٗنڈز دینے پر آمادہ ہوگیا جس کے نتیجے میں وہ ٹیم کے سب سے مہنگے کھلاڑی بن گئے ہیں۔محمد صلاح نے لیورپول کی جانب سے سے کھیلتے ہوئے پریمئر لیگ کے 38 میچوں میں 32گول مارے تھے۔
اور مشترکہ طور پر کلب اور ملک کے لیے 50 گول کیے تھے۔کلب لیورپول کے باس جورگن کلوپ کا کہنا ہے کہ انہیں 3 میں سیایک بہترین گول کرنے والے ٹیلنٹ کو یورپ میں 2023 تک کھیلتے ہوئے دیکھنے میں بہت خوشی ہے۔