شیخ رشید شکست کے خوف سے زچہ بچہ ہسپتال کے پردے کے پیچھے چھپنے کی کوشش کررہے ہیں
راولپنڈی (نوائے وقت رپورٹ) مسلم لیگ ن کے این اے 62سے قومی اسمبلی کے امیدوار دانیال تنویر چوہدری نے کہا ہے کہ میں چیف جسٹس اور عدلیہ کا دلی احترام کرتا ہوں، میرے مخالف امیدوار شیخ رشید احمد چیف جسٹس کے دورہ زچہ بچہ ہسپتال کے بعد سیاسی فائدہ اٹھانے کی کوشش کررہے ہیں وہ شکست کے خوف سے زچہ بچہ ہسپتال کے پردے کے پیچھے چھپنے کی کوشش کررہے ہیں لیکن انہیں سیاسی اور انتخابی میدان میں مقابلہ کرنا چاہیے۔