عوام جھوٹ ، منافقت اور کرپشن کی سیاست کو دفن کرکے پیپلز پارٹی کو کامیاب کریں
راولپنڈی (نیوزرپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار برائے قومی اسمبلی حلقہ این اے 61 حاجی محمد گلزار اعوان نے کہا ہے کہ الیکشن ہارنے کے بعد مسلم لیگ ن سے کئی مزید حروف تہجی برآمد ہونگے ۔ عوام جھوٹ ، منافقت ، دھوکہ دہی اور کرپشن کی سیاست کو دفن کرکے پاکستان پیپلز پارٹی کو کامیاب کریں جو بے روزگاری کے خاتمے سمیت دیگر مسائل کے حل کا قابل عمل منشور دے چکی ہے۔ راولپنڈی چکلالہ کینٹ کی مختلف آبادیوں میں اپنی الیکشن مہم کے سلسلے میں منعقد ہونے والی کارنر میٹنگز سے خطاب کرتے ہوئے انہو ںنے کہاکہ پاکستان پیپلز پارٹی کا مستقبل اس کے ماضی سے زیادہ شاندار اور تابناک ہوگا اور جس طرح ہماری شہید قیادت نے ملک کے دفاع اور جمہوریت و جمہور کیلئے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کئے اسی طرح ہماری پارٹی کی موجودہ لیڈر شپ ملک سے بے روزگاری ، نا انصافی ، قبضوں اور کرپشن سمیت دیگر خرابیوں اور مسائل کو ختم کرنے کیلئے اپنی جان تک کی بازی لگا دے گی ۔ ہم سب اس مقدس مشن میں اپنی قیادت کے دست و بازو ہیں اور ہمارے دست و بازو عوامہیں ۔ انہو ں نے کہا کہ ن لیگ کے غبارے سے ہوا نکل رہی ہے اور الیکشن کے بعد یہ دھماکے سے پھٹ جائے گا جس میں سے کئی نئے دھڑے برآمد ہونگے ۔