روٹ نمبر7 کی ویگن کا چالان کرنے پر ٹریفک اہلکاروں پر حملہ، وردیاں پھاڑ دیں
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)تھانہ ائرپورٹ کے علاقے میں روٹ نمبر7 کی ویگن روکنے اور چالان کرنے پر تین افراد نے ٹریفک اہلکاروں پر حملہ کرکے ان کی وردیاں پھاڑ دیں سٹی ٹریفک کے اہلکار وسیم عباس نے پولیس کو بتایا کہ پی اے ایف کے پاس میں نے روٹ نمبر7 کی ویگن نمبرRIS - 1296 کو روک کر چالان کیا تو مروز خان نے اپنے دو ساتھیوں کے ہمراہ مجھ سے اور وارڈن گلبہار سے دست وگریبان ہوگئے اور ہماری وردیاں پھاڑ دیں ۔