بیوی نے بیٹے کے ساتھ مل کرشوہر کوکلہاڑی کے وار سے قتل کردیا
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)گائے بیچنے اور رقم نہ دینے کے تنازعے پر بیوی اور بیٹے نے مل کر گھر کا سربراہ قتل کردیا تھانہ صدر بیرونی کو عدالت خان نے بتایا کہ کوٹ کولیاں میں مدعی رات پونے بارہ بجے صحن میں سو رہا تھا کہ مجھے اپنے بھائی حیاء خان کے گھر سے شور کی آواز سنائی دی میں اٹھ کر گیا تو دیکھا کہ مدعی کا بھتیجا اسمعٰیل مسلح کلہاڑی اپنی والدہ کے ساتھ گھر سے نکل کر فرار ہو رہا تھا میں نے گھر کے اندر جا کر دیکھا تو صحن میں حیا خان کی نعش چارپائی پر خون میں لت پت پڑی تھی جس کا سر اور چہرہ کلہاڑی کے وار سے مسخ تھے اور مغز باہر نکلا ہوا تھا وجہ عناد حیا خان سے گھریلو جھگڑا ہے بھائی حیا خان نے اپنی گائے فروخت کی تھی جس کے پیسوں کا جھگڑا تھا جبکہ اب مقتول حیا خان کے پاس رقم موجود نہیں شبہ ہے کہ ملزمان وہ رقم بھی اپنے ساتھ لے گئے ہیں پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ۔