جمعیت اہلسنت و الجماعت اور وفاق المدارس کا ایم ایم اے کے امیدواروں کی حمایت کا اعلان
راولپنڈی (نوائے وقت رپورٹ) جمعیت اہلسنت و الجماعت ار وفاق المدارس العربیہ نے راولپنڈی میں ایم ایم اے کے امیدواروں کی حمایت کا اعلان کردیا ہے۔ جمعیت اہلسنت و الجماعت اور وفاق المدارس العربیہ کے رہنماؤں مولانا اشرف علی، مولانا قاضی عبدالرشید، مولانا ظہور احمد علوی، ڈاکٹر قاری عتیق الرحمٰن،پیر عزیز الرحمٰن ہزاروی، مولانا ادریس حقانی، مفتی عبداﷲ ہزاروی، مولانا ولی الرحمٰن مجاہد، مولانا گل عظیم شاہ، مولانا شیر محمد مغل، مولانا احمد سعید قریشی، قاری نعیم خلیل، مولانا ضیاء الحق، پیر اقبال قریشی سمیت علماء کرام اور مدارس دینیہ کے مہتمم حضرات نے متفقہ طور پر ایم ایم اے کے این اے 59سے امیدوار مولانا عبدالغفار توحیدی، این اے 61 سے چوہدری ظفر یاسین، این اے 62 سے طارق منیر بٹ سمیت تمام صوبائی امیدواروں کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔ مولانا عبدالغفار توحیدی کے رابطہ کرنے پر ان علما کرام کا کہنا تھا کہ ایم ایم اے کے ساتھ ہی جمعیت اہلسنت اور وفاق المدارس مکمل طور پر قائد جمعیت مولانا فضل الرحمٰن کے ساتھ ہیں ۔ بعض عناصر نے ان کا نام غلط طور پر استعمال کیا ہے ہم ایسے غیر ذمہ دارانہ بیانات کی مذمت کرتے ہیں۔