تحریک انصاف پورے ملک میں تاریخی کامیابی حاصل کرے گی،اسد عمر
راولپنڈی ( اپنے سٹاف رپورٹر سے )حلقہ این اے 54 سے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار اسد عمر نے کہا کہ ہے کہ پاکستان تحریک انصاف پورے ملک میں تاریخی کامیابی حاصل کرے گی، اقتدار میں آکر عوامی مسائل کی طرف توجہ دی جائے گی، عمران خان کے 100دن میں انقلابی اقدامات کرنے کا وقت آ چکاہے،قائداعظم اور علاقہ اقبال نے جو خواب دیکھا وہی پاکستان بننے جا رہا ہے ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روزمرکزی دربار عالیہ موٹرہ شریف خیابان سرسید میں پیر مجتبیٰ اور صاحبزادہ عمر فاروق کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا، اس سے قبل اسد عمر نے پیر مجتبیٰ فاروق اور صاحبزادہ عمرفاروق کے ہمراہ پیر محمد فاروق گل بادشاہ کے مزار پر چادر اور پھول چڑھائے اور دعا کی،اس موقع پر صاحبزادہ عمر فاروق نے اسد عمر کی حمایت کا علان کرتے ہوئے اپنی مکمل تعاون کا یقین دلایا، اسد عمر نے کہا کہ پاکستان میں مشکلات کا وقت بھی ہے اور امید کا وقت بھی ہے، انشاء اللہ ملک کوبحرانوں سے نکالیں گے،پاکستان پیپلز پارٹی سے خفیہ ڈیل نہیں ہو رہی پاکستانی عوام سے ہو رہی ہے، لیاری میںبلاول پر پتھراؤ اچھی بات نہیں ہے اس کی مذمت کرتے ہیں ایسا نہیں ہونا چاہیے،شہریوں کے پاس پتھر کی طاقت نہیں ووٹ کی طاقت ہے،صاحبزادہ عمر فاروق نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کامیاب ہو گی جس کی حمایت کرتے ہیں ،اس جماعت کے تمام امیدوار عمران خان کی جانب سے کئے وعدوں کی پاسداری کریں گے ہمارے تمام مریدین بھی اس جماعت کے ساتھ شانہ بشانہ چلیں گے ، آخر میں انہوں نے ملکی سلامتی اور استخام کیلئے دعا کی ۔