واپڈا کی شہہ زور گاڑی کی ٹکر سے ایک بھائی جاں بحق دوسرا شدید زخمی
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)تھانہ صدر بیرونی کے علاقے میں ٹریفک حادثہ میں نوجوان جاں بحق دوسرا شدید زخمی ہوگیا پولیس کو فیض محمد نے بتایا کہ چکری روڈ پر مدعی کے بیٹے 18 سالہ کاشف فیض اور20 سالہ عامر فیض موٹر سائیکل پر اپنے دوست کو ملنے جا رہے تھے کہ موہڑہ چھپر سٹاپ پرواپڈا کی شہہ زور گاڑی نمبرRIG - 4406 نے اسے ٹکر ماردی جس سے وہ زخمی ہوگئے جنہیں ڈسٹرکٹ ہسپتال کے جایا گیا جہاں مدعی کا بیٹا کاشف فیض زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا جبکہ بڑا بیٹا عامر فیض زیر علاج ہے واپڈا کی گاڑی ڈرائیور ریاسب خان چلا تھا پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے ۔