مسلم لیگ ن کی حکومت نے راولپنڈی میں میگا پراجیکٹس مکمل کئے، حنیف عباسی
راولپنڈی (نوائے وقت رپورٹ) این اے 60 سے مسلم لیگ ن کے قومی اسمبلی کے امیدوار محمد حنیف عباسی اور پی پی 17 سے صوبائی امیدوار راجہ محمد حنیف نے یوسی 24کے چیئرمین خلیل عباسی اور وائس چیئرمین راجہ وسیم کے زیراہتمام کری روڈ پر تین الیکشن آفسز کا افتتاح کیا اور پانچ مختلف کارنر میٹنگوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن کے گزشتہ پانچ سالہ دور حکومت میں راولپنڈی شہر میں مکمل ہونے والے میگا پراجیکٹس کی ماضی میں مثال نہیں ملتی۔ عمران خان اور شیخ رشید احمد ماضی میں راولپنڈی سے منتخب ہونے کے بعد پورے پانچ سال عوام کو نظر نہیں آئے۔