راولپنڈی سے کمسن لڑکی اور شادی شدہ عورت اغواء
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)راولپنڈی سے کمسن لڑکی اور شادی شدہ عورت اغواء ہوگئیںتھانہ نیو ٹائون کو مسماۃ گل زیب نے بتایا کہ نیو پڑیاں میں میری16 سالہ بیٹی بشریٰ ظہور کو ملزمان وقار ، نثار وغیرہ نے مل کر اغواء کرلیا ہے تھانہ روات کو صائمہ بی بی نے بتایا کہ میں اپنے شوہر کے ہمراہ سسرال ہری پور گئی جبکہ ماہ نی بن موہڑہ داروغہ میں میری بہو نبیلہ بی بی زوجہ جنید تنولی میرے بچوں کے ساتھ گھر میں موجود تھی بچوں نے مجھے اطلاع دی کہ جب ہم صبح اٹھے تو بھابھی گھر سے غائب تھی بعد میں سیرت رحمٰن نامی لڑکی نے میرے بھائی حسنین کو ایس ایم ایس بھیجا کہ نبیلہ کو ہم نے اغواء کیا ہے پولیس نے مقدمات درج کرلئے ۔