تیل کی قیمتوں میں اضافہ کیخلاف تاجروں اور امن رکشہ یونین کا مظاہرہ
ملتان (نیوز رپورٹر) انجمن تاجران اکبر روڈ چوک شہیداں اور امن رکشہ یونین کے زیر اہتمام پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف حرم گیٹ چوک پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ احتجاجی مظاہرے سے امن رکشہ یونین کے چیئرمین ادریس بٹ نے خطاب کرتے ہوئے کہا نگران حکومت اب تک دو بار پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر چکی ہے جس سے مہنگائی میں 200 فیصد اضافہ ہو گیا ہے۔ غریب شہریوں کے گھروں میں فاقوں کی نوبت آ گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس آف پاکستان فوری طور پر قیمتوں میں اضافے کا نوٹس لیں، مظاہرین میں رمضان، رانا انتظار، رائو شاہد، صوفی صدیق، آصف علی، شاور، حسنین عباس، شیخ عرفان، ارشد تھہیم نے شرکت کی۔