چلڈرن کمپلیکس کا ٹیلی کام سسٹم ناکارہ وارڈز کا ایک دوسرے سے رابطہ منقطع
ملتان(وقائع نگار)چلڈرن ہسپتال کمپلیکس میں ایک وارڈکا دوسرے سے مفت سیل رابطہ رکھنے کیلئے ہسپتال کے اندر ٹیلی کام سسٹم نصب کیا گیا ہسپتال کے متعدد کمروں میں نصب یہ ٹیلی کام سیٹ ناکارہ ہوچکے ہیں اور باہمی وارڈز کا رابطہ ملازمین ذاتی موبائل سے کرتے ہیں متعدد موبائل بیلنس کے استعمال سے بچنے کیلئے اجتناب کرتے ہیں جس سے دفتری امور میں خلل پڑ رہا ہے ۔