خاتون کی تحفظ کیلئے اپیل
مکرمی! مجھے خاوند کفایت شاہ نے 6 سال سے گھر سے نکالا ہوا ہے۔ میںلوگوں کے گھروں میں کام کاج کر کے گزارہ کرتی ہوں اب میری بیٹی کو خرچہ بھی نہیں دیا جا رہا۔ میں نے عدالت میں کیس کیا ہوا ہے، کیس کے دوران فیملی کورٹ لگی تھی اس دوران پرس گم ہو گیا جسمیں نقدی‘ شناختی کارڈ ‘ موبائل‘ سم و کاغذات موجود تھے خدشہ ہے کہ پرس ان کے شوہر نے غائب کرایا ہے۔ اس کی درخواست تھانہ میں دے دی ہے ۔ مگر اب کوئی شنوائی نہیں ہورہی ہے۔ خاوند نے میرے گھر پر قبضہ بھی کر رکھا ہے ، پلیز حکام مجھے تحفظ دیں۔(متاثرہ خاتون ‘ بذریعہ نامہ نگار مظفر آباد)