سی ڈی اے اعلیٰ حکام متوجہ ہوں!
مکرمی! سی ڈی اے میں 1-2-2011کو جو اپ گڈریشن ہوئی ہے میرٹ سے ہٹ کر اور غلط ہوئی ہے۔ سی ڈی اے نے سنیارٹی لسٹ کے مطابق نہیں کی ٹیوب ویل کے سینئر آپریٹروں کو نظر انداز کر کے جونیئر ترین آپریٹروں کو سپروائزر اور فورمین بنا دیا گیا ہے۔ جب سے سی ڈی اے وجود میں آیا ہے ایک سپروائزر اور ایک فورمین ہوتا تھا پورے اسلام آباد میں جتنے ٹیوب ویل ہیں ان میں ڈویژن ہیں۔ ڈویژن 3-2-1 سن 2010ء تک ہر ایک ڈویژن میں ایک سپروائزر اور ایک فورمین ہوتا تھا اب یہ مزدور یونین کی برکت سے ایک ڈویژن میں 11 سروائزر اور 4 فورمین کام کر رہے ہیں ۔(متاثرین، ٹیوب ویل آپریٹر اسلام آباد)