سید ظفر علی شاہ‘ ملک ربنواز تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کرینگے
اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) قومی اسمبلی کے سابق رکن سید ظفر علی شاہ‘ پاکستان مسلم لیگ فیڈرل کیپیٹل کے نائب صدر ملک ربنواز اور دیگر رہنما 5جولائی سہ پہر تین بجے تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کریں گے۔پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان‘ سید ظفر علی شاہ کی رہائش گاہ پر ہونے والی پریس کانفرنس میں موجود ہوں گے۔