پروفیسر شازیہ اکبر نے پی ایچ ڈی کے فائنل سمسٹر میں اول پوزیشن حاصل کی
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) ممتاز شاعرہ، ادیبہ، علم دوست شخصیت گورنمنٹ ٹیچرز ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ (قائد اکیڈمی ایجوکیشنل ڈویلپمنٹ) ایچ نائن کی سینئر پروفیسر شازیہ اکبر نے نمل (یونیورسٹی) کے شعبہ اردو کے تحت پی ایچ ڈی کے فائنل سمسٹر میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔ ان کے مارکس کا تناسب 81فیصد رہا۔ فن و ثقافت اور ادبی حلقوں نے پروفیسر شازیہ کو اس بڑی علمی و تدریسی کامیابی پر مبارکباد دی۔