امریکہ: مسلح شخص کا پناہ گزینوں کے گھر میں چاقو سے حملہ، 6 بچوں سمیت 9 افرا د زخمی
واشنگٹن (اے این این )امریکی ریاست اڈاہو میں مسلح شخص نے پناہ گزینوں کے گھر میں سالگرہ کی تقریب کے دوران چاقو کے وار کرکے6 بچوں سمیت 9 افراد کو زخمی کردیا۔ امریکی میڈیا کے مطابق ملزم نے پناہ گزینوں کے گھر میں داخل ہوکر 3 سالہ بچے کی سالگرہ میں شریک لوگوں پر حملہ کردیا ، جس کے نتیجے میں 6بچوں سمیت 9 افراد زخمی ہوگئے، زخمی بچوں کی عمریں تین سے بارہ سال کے درمیان بتائی گئی ہیں۔ پولیس کے مطابق زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے،جبکہ ملزم کو حراست میں لے کر تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔