شاہ جمال‘ سانپ کے کاٹنے سے خاتون جاں بحق‘ لڑکی کا اقدام خودکشی
شاہ جمال(نامہ نگار)سانپ کے کاٹنے سے پینتالیس سالہ خاتون جاں بحق،ڈیڑھ سالہ بچے کو کتے نے کاٹ لیا،دو کو کرنٹ لگ گیا،دوشیزہ کا اقدام خود کشی حادثہ کا شدید زخمی نشتر ریفر۔شاہ جمال کی رہائشی45سالہ بہار بی بی کو علی الصبح سانپ نے ڈس لیا جس کو ہسپتال لا نے کی بجائے سانپ پکڑنے والے جو گی سے ورثاء علاج کراتے رہے حالت خراب ہو نے پر رورل ہیلتھ سنٹر شاہ جمال کی ایمر جنسی لائے جہاں وہ دوران علاج ہی چل بسی،ڈیڑھ سالہ علی حمزہ کو کتے نے نوچ ڈالا،عابدہ بی بی دختر اللہ وسایا اور محمد آ صف کو بجلی کا کرنٹ لگ گیا،گھریلو جھگڑے پر شاہینہ بی بی سکنہ علی دی بستی نے پائوڈر پی کر زندگی ختم کر نے کی کوشش کی جنہیں رورل ہیلتھ سنٹر شاہ جمال میں طبی امداد دی گئی جبکہ حادثہ کے شدیدزخمی بیٹ میتلا کے رہائشی رشید احمد کو نشتر ریفر کر دیا گیا۔