الیکشن کمشن کے احکامات پر عملدرآمد کرانا اولین ترجیح ہے: ڈی سی وہاڑی
وہاڑی(نامہ نگار)الیکشن کمشن آف پاکستان کی ہد ایت کے مطابق الیکشن کے ضابطہ اخلاق پر عمل درآمد کے لئے ما نیٹرنگ ٹیموں کی چیکنگ کا سلسلہ جاری ہے-ضلع وہاڑی میں مقرر کر دہ الیکشن ما نیٹرنگ ٹیموں نے اپنے علاقوں میں وزٹ کیا جس پر 29مقامات پر ضابط اخلاق کی خلاف ورزی پائی گئی جن میں زیادہ تر پبلسٹی میٹریل کا مقرر کر دہ سائز سے زیادہ ہو نا تھا جس پر فوری طور پر کاروائی کر تے ہوئے پبلسٹی میٹریل کو ہٹا دیا گیا ڈپٹی کمشنر وہاڑی و ڈسٹرکٹ ما نیٹرنگ آفیسر الیکشن 2018ء عرفان علی کاٹھیا نے ما نیٹرنگ ٹیموں کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ وہ باقا عدگی سے اپنے حلقوں کا دورہ کر تے رہیں انہوں نے مز ید کہا کہ ہماری اولین ترجیح الیکشن کمشن آ ف پاکستان کے احکامات پر عمل درآمد کرانا ہے جو بھی امیدوار ضا بطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مر تکب پا یا گیا اسکے خلاف قانون کے مطابق کاروائی کی جائے گی