بھارت: مرغیوں کوبھی سفرکے لئے آد ھا ٹکٹ لینا پڑے گا
بنگلور(آئی این پی)بھارت میں مرغیوں کو بھی سفر کرنے پر آدھا ٹکٹ دینا پڑے گا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت ریاست کرناٹک کے ضلع چکا بلا پور میں ریاست کی سرکاری بس میں سفر کرنیوالے کسان کو اس وقت حیرانی ہوئی جب کسان گاوں سے مرغیاں خرید کر واپس جارہا تھا کہ بس کنڈیکٹر نے اس کے ٹکٹ کے علاوہ 2مرغیوں کا ٹکٹ بناتے ہوئے کسان سے آدھے ٹکٹ کی رقم ادا کرنے کیلئے کہا ۔