جسٹس انوارالحق قائم مقام چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ بن گئے
لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس محمد انوار الحق نے قائم مقام چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کے عہدے کا حلف لے لیا۔ حلف برداری تقریب میں ججز، وکلاء رہنمائوں، عدالتی افسروں اور لاء افسران نے شرکت کی۔ جسٹس سردار محمد شمیم خان نے جسٹس محمد انوارالحق سے قائم مقام چیف جسٹس کے عہدے کا حلف لیا۔